22 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین دنیا کے تمام مقدسات اور اقدارکی توہین ہے پیغمبر اسلام (ص) پوری کائنات کے لئے رحمت اور اسوہ حسنہ ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی فدوی  نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین دنیا کے تمام مقدسات اور اقدار کی توہین ہےپیغمبر اسلام (ص) پوری کائنات کے لئے رحمت اور اسوہ حسنہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین کے پیچھے امریکی اور اسرائیلی سازش کارفرما ہے اگر امریکی حکومت اس میں ملوث نہیں تو اسے چاہیے کہ اس جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انھیں قرار واقعی سزا دے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والوں کو گرفتار نہ کرنا امریکی حکومت کی اسلام کے خلاف معانددانہ سازش کا مظہر ہے۔

.....

/169